اجے دیوگن ’’مکسڈ مارشل آرٹس‘‘ جم کا افتتاح کریں گے

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن ’’مکسڈ مارشل آرٹس‘‘ جم کا افتتاح کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن بہت جلد ممبئی میں دو ’’مکسڈ مارشل آرٹس‘‘ جم کا افتتاح کریں گے جو ’’ایم ٹی وی سپر فائٹ لیگ‘‘ کے دوسرے سیزن کا حصہ ہوںگے۔

(جاری ہے)

اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیںاوراس اقدام سے میں ان کے لئے کچھ الگ کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بچوں کو نظم و ضبط کی ضرورت ہے اور سپر فائٹ لیگ متحرک کھیلوں اور ماحولیاتی نظام کو تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:00:06

Your Thoughts and Comments