شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ 23 مارچ کونئی دہلی کے مادام تسائو میوزیم کی زینت بنے گا

بدھ 14 مارچ 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ 23 مارچ کونئی دہلی کے مادام تسائو میوزیم میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ لندن میں2007ء میں مادام تسائو میوزیم میں رکھا گیا تھا جس کے بعد ان کا دوسرا مومی مجسمہ اب 23 مارچ کونئی دہلی کے مادام تسائو میوزیم میں بھی رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں مادام تسائو میوزیم کے جنرل منیجر اینڈ ڈائریکٹرانشول جین کا کہنا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے،ہمارے لئے ان کا مومی مجسمہ لانا انتہائی خوشی کا باعث ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :