شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان میگزین کے لئے شوٹ میں مصروف

بدھ 14 مارچ 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان میگزین کے لئے شوٹمیں مصروف ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے بچوں کی دلچسپی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ بھی کرنے سے پہلے اپنی تعلیم مکمل کرنے کی ضرورت ہے، سوہانا اداکاری کی طرف آنا چاہتی ہے ،میں نے اس کی تھیٹر ڈراموں میں پرفارمنس دیکھی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ مجھ سے اداکاری نہیں سیکھنا چاہتی بلکہ اپنے بل بوتے پر اداکار بننا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے انسٹاگرام پر کہنا ہے کہ انہیں رواں سال اپنی بیٹی کے اس پراجیکٹ کا انتظار ہے اور میں ابھی میگزین سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :