فلم ’’پانی پت‘‘ کا ٹیزر پوسٹر جاری

بدھ 14 مارچ 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’پانی پت‘‘ کا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز آشوتوش گواریکر نے ٹوئٹر پر اپنی نئی تاریخی فلم’’پانی پت‘‘ کا ٹیزر پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں اداکار سنجے دت ،ارجن کپور اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،فلم کی کہانی تیسری پانی پت کی لڑائی کا سبب بننے والے واقعات پر مبنی ہے،فلم کے پوسٹر میںایک جنگجو نے ہاتھ میں تلوار پکڑ رکھی ہے جبکہ اس کے پس منظر میں میدان جنگ دکھائی دے رہا ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :