ایشا دیول مختصر فلم ’’کیک واک‘‘میں شیف کا کردار ادا کریں گی

بدھ 14 مارچ 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول مختصر فلم ’’کیک واک‘‘میں شیف کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار رام کمل مکھرجی اور ابھرا چکرابورتی کی مختصر فلم میں اداکارہ ایشا دیول شیف کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی کہانی بھارتی معاشرے میں خواتین کی پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی کے سفر پر مبنی ہے، فلم کی عکسبندی مارچ کے آخر تک کلکتہ میں شروع کی جائے گی جس میں ماڈل و ٹی وی اداکار ترون ملہوترا بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :