وانی کپور برازیلن شو برانڈ’’میلیسا ‘‘ کونئی دہلی میں متعارف کروائیں گی

بدھ 14 مارچ 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ وانی کپور برازیلن جوتا ساز برانڈ’’میلیسا ‘‘ کونئی دہلی میں متعارف کروائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’میلیسا‘‘ نیو یارک ،لندن اور ہانگ کانگ کے بعد اب بھارت میں بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ برانڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر روچی سالے کا کہنا ہے کہ یہ برانڈ بھارت کے لئے نیا نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگ اسے پہلے سے استعمال کر رہے ہیں اور اسے بہت شوق سے پہنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم رواں سال کے آخر میں اس کے اضافی سٹورز نئی دہلی اور ممبئی میں کھولے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :