عامر خان نے انسٹاگرام جوائن کر لیا

بدھ 14 مارچ 2018 13:03

عامر خان نے انسٹاگرام جوائن کر لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام جوائن کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے فیس بک اور ٹوئٹر کے بعد اب انسٹاگرام پر بھی اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے، جس پر وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور وڈیوز شئیر کریں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان ان دنوں کترینہ کیف ،امیتابھ بچن اور فاطمہ ثناء شیخ کے ساتھ جودھ پور میں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 13:03:44

Rlated Stars :