سنے پیکس کی سی ای او مریم ال باچا سینما سے وابستہ خواتین کی فہرست میں پانچویں نمبر پر

مریم ال باچا بین الاقوامی فلمی ایونٹس میں ایک پٴْرجوش مقرر کے طور پر بھی اپنا مقام رکھتی ہیں ،ْرپورٹ

بدھ 14 مارچ 2018 14:27

سنے پیکس کی سی ای او مریم ال باچا سینما سے وابستہ خواتین کی فہرست میں پانچویں نمبر پر
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)عالمی سنیما 2018 سے وابستہ ٹاپ 50 خواتین کی فہرست میں پاکستان کے سِنے پیکس سینما کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مریم ال باچا پانچویں نمبر پر ہیں۔یہ فہرست سنیما کے حوالے سے دنیا کی معروف ویب سائٹ سیلولائیڈ جنکی نے جاری کی۔

(جاری ہے)

مریم ال باچا پاکستان میں سِنے پیکس سنیما گھروں کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے ملائیشیا کے ایم بی او سنیما گھروں کی ڈائریکٹر آف آپریشنز تھیں۔

مریم ال باچا بین الاقوامی فلمی ایونٹس میں ایک پٴْرجوش مقرر کے طور پر بھی اپنا مقام رکھتی ہیں ،ْپاکستان کے 8 شہروں میں سنے پیکس کے 11 سینما گھر ہیں اور ادارہ 2020 تک اس تعداد کو 150 تک بڑھانے کا خواہشمند ہے۔سنے پیکس کمپنی سینماؤں میں پلاٹینم، گولڈ، سلور، 4 ڈی ایکس، ڈولبی ایٹموس اور سی ایم اے ایکس ایکس فارمیٹس بھی متعارف کروا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 14:27:09