امیتابھ بچن کو بھاری کپڑوں کی وجہ سے درد ہوا ،تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے، عامر خان

جمعرات 15 مارچ 2018 20:31

امیتابھ بچن کو بھاری کپڑوں کی وجہ سے درد ہوا ،تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے، عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کی حالت اب ٹھیک ہے، انہیں بھاری کپڑوں کی وجہ سے کندھے اور کمر کا درد ہوا تھا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ٹھگز آف ہندوستان کی عکسبندی جودھ پور میں کر رہے ہیںاور اسی دوران امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہو گئی ،جنہیں ڈاکٹر کو دکھایا گیا تو ڈاکٹر نے درد کی وجہ آرام نہ کرنا بتائی ۔امیتابھ بچن نے بھی پنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان، امیتابھ بچن، فاطمہ ثنا شیخ اور کترینہ کیف شامل ہیں۔۔

وقت اشاعت : 15/03/2018 - 20:31:01