ماہرہ خان نے زندگی کا اہم ترین ایوارڈ بیٹے اذلان کے نام کردیا

جمعرات 15 مارچ 2018 21:22

ماہرہ خان نے زندگی کا اہم ترین ایوارڈ بیٹے اذلان کے نام کردیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلموں کی ترویج اور فلمی سرگرمیوں میں شراکت داری کے لیے ملنے والا ایوارڈ اپنے بیٹے اذلان کے نام کردیا۔گزشتہ روز لندن میں یو کے ایشین فلم فیسٹیول کی رنگارنگ اور خوبصورت تقریب سجائی گئی۔ تقریب میں بالی ووڈ سمیت پاکستانی فلم انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کوچار چاند لگادئیے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ماہرہ خان کو فلم انڈسٹری اور فلموں کی ترویج میں کردار ادا کرنے کیلیے فلیم ایوارڈ سے نوازا گیا جسے انہوں نے اپنے بیٹے اذلان کے نام کردیا۔اس موقع پر ماہرہ نے کہا کہ میں کام کی مصروفیت کی وجہ سے اپنے بیٹے کو باقاعدہ وقت نہیں دے پاتی، لہٰذا یہ ایوارڈ اپنے بیٹے کینام کرتی ہوں۔ انہوں نے تقریب کے دوران اپنا تعارف کراتے ہوئے خود کو فل ٹائم ماں اور پارٹ ٹائم اداکارہ قراردیا۔یوکے فلم فیسٹیول کی تقریب میں ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’’کیک‘‘ کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکاروں آمنہ شیخ، صنم سعید اور عدنان ملک نے بھی شرکت کی جب کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے نامور اداکارہ اور میزبان سیمی گریوال بھی تقریب میں نظر آئیں
وقت اشاعت : 15/03/2018 - 21:22:35