نئی رومانٹک فلم’’ ایڈرفٹ‘‘ کا پہلا ٹریلرجاری کر دیاگیا

رومانٹک ڈرامہ فلم رواں سال یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

جمعہ 16 مارچ 2018 11:46

نئی رومانٹک فلم’’ ایڈرفٹ‘‘ کا پہلا ٹریلرجاری کر دیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) حقیقی کہانی پر مبنی ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی رومانٹک فلم ’’ایڈرفٹ ‘‘کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکاربالٹیزر کورماکور کی یہ فلم بقا کی ایسی جنگ پر مبنی ہے جب ایک جوڑا گہرے سمندر میں بے یارو مددگار ہوجاتا ہے اور شدید سمندری طوفان کے بعدان کی کشتی سمندر میں نامعلوم مقام پر پہنچ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

زندگی اور موت کی جنگ لڑتے یہ دونوں نوجوان مشکلات میں گھِر جاتے ہیں جن کے بچ نکلنے کی کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی۔ایرون کینڈل اور رالف وِنٹر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارشائیلین ووڈلی اور سیم کلیفین مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔معروف ناول سے ماخوذ یہ رومانٹک ڈرامہ فلم رواں سال یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/03/2018 - 11:46:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :