ودیا بالن کا پروڈکشن میں قسمت آزمائی کا فیصلہ ‘

ساڑھی گرل فلم پروڈیوس کریں گی

جمعہ 16 مارچ 2018 15:59

ودیا بالن کا پروڈکشن میں قسمت آزمائی کا فیصلہ ‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2018ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کئی فلموں میں اداکاری کے بعد اب فلم پروڈیوسر بنیں گی۔

(جاری ہے)

وہ ہندوستان کی سابق وزیر ا عظم ،معروف سیاستدان اندرا گاندھی کی زندگی پر بننے والی فلم پروڈیوس کریں گی۔اندرا گاندھی پر فلم کی ویب سیریز بنے گی۔ ودیا کے شوہر سدھارتھ رائے کپور معروف فلم پروڈیوسر ہیں تاہم ان کی دیکھا دیکھی ودیا نے بھی اب علیحدہ سے فلمیں پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیاہے۔حال ہی میں ودیا کی فلم ' تمہاری سلو' ریلیز ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 15:59:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :