اسٹیج ڈراموں پر کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا‘ مدیحہ شاہ

جمعہ 16 مارچ 2018 22:19

اسٹیج ڈراموں پر کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا‘ مدیحہ شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں پر کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا‘ کچھ لوگوں نے مجھے بدنام کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے‘ سازشیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی‘ میرے شائقین کی تعداد میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں اب تک سینکڑوں اسٹیج ڈراموںمیں کام کر چکی ہوں اور دعوی سے کہتی ہوں کہ آج تک خود کو نمایاں کرنے کیلئے فحاشی کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے بہتر ڈانس کی وجہ سے مقبول ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری کامیابیوں سے حسد کرنیوالے لوگ مجھے بدنام کرنے کی سازش کرتے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 22:19:19