میری فیملی میں پارٹی کا آغاز ہمیشہ پنجابی میوزک سے ہوتا ہے،کریتی سینن

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:04

میری فیملی میں پارٹی کا آغاز ہمیشہ پنجابی میوزک سے ہوتا ہے،کریتی سینن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ میری فیملی میں پارٹی کا آغاز ہمیشہ پنجابی میوزک سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ پنجابی میوزک سن کر خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن اس خوشی میں فلم ارجن پٹیالا کی عکسبندی نے اضافہ کیا ہے، میری فیملی میں ہمیشہ پارٹی کا آغاز پنجابی میوزک سے ہوتا ہے اور میں نے حال ہی میں پنجابی گانوں پر مشتمل اپنی ایک علیحدہ پلے لسٹ بنائی ہے۔ اداکارہ کریتی سینن فلم ارجن پٹیالا میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسنجھ اور ورون شرما شامل بھی ہیںجو رواں سال 13ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 21:04:45