نوازالدین صدیقی پر بیوی کی جاسوسی کا کیس، گرفتاری عمل میں آگئی

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:04

نوازالدین صدیقی پر بیوی کی جاسوسی کا کیس، گرفتاری عمل میں آگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) رواں ماہ 10 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی پولیس نے بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو اپنی بیوی کی جاسوسی کے الزام میں انہیں سمن جاری کیا ہے۔ نوازالدین صدیقی، ان کی اہلیہ انجلی عرف عالیہ صدیقی اور ان کے وکیل رضوان صدیقی کو پولیس نے سمن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ تھانے پہنچ کر بیان ریکارڈ کرائیں۔

(جاری ہے)

اداکار اور ان کی بیوی کو ممبئی کے نواحی شہر تھانے کی کرائم برانچ پولیس نے سمن جاری کیا تھا۔اداکار پر الزام تھا کہ انہوں نے نجی جاسوسوں کے ذریعے اپنی بیوی کے فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے اداکار کو اس وقت سمن جاری کیے جب پولیس نیکال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) کیس میں جاسوسوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کی۔پولیس کے مطابق اداکار کو گرفتار افراد کی نشاندہی کے بعد سمن جاری کیی
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 21:04:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :