اداکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہیں،اداکارہ کیمرون ڈیاز

پیر 19 مارچ 2018 18:20

اداکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہیں،اداکارہ کیمرون ڈیاز
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے کہ وہ اداکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہیں۔

(جاری ہے)

ڈیاز نے یہ بیان اپنی ترجمان سلما بلیئر کی طرف سے اس بات کے اظہار کی وہ اداکاری سے سبکدوش ہو رہی ہیں کے جواب میں اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے دیا ہے،انھوں نے کہا کہ ان کی ترجمان نے یہ بات مذاق میں کہیں تھی وہ ہرگز ابھیشو بز کی دنیا چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔کیمرون ڈیاز کی گذشتہ پانچ سال سے کوئی فلم منظر عام پر نہیں آئی جس کی وجہ سے ان کے پرستار ترجمان کی بات سچ سمجھ کر پریشان ہو گئے تھے۔کیمرون نے اپنی ترجمان کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔۔

وقت اشاعت : 19/03/2018 - 18:20:06