ہالی ووڈ جاسوس تھرلر فلم ’’ریڈ سپیرو‘ ‘انتہائی کم کمائی کر کے فلاپ ہو گئی

فلم میں مرکزی کردار اداکارہ جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے‘فلم کی کہانی ایک روسی جاسوس خاتون کے گرد گھومتی ہے

جمعرات 22 مارچ 2018 11:15

ہالی ووڈ جاسوس تھرلر فلم ’’ریڈ سپیرو‘ ‘انتہائی کم کمائی کر کے فلاپ ہو گئی
لا س اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر جاسوس فلم’ ’ریڈ سپیرو‘‘ اچھی سیاسی کہانی کے باوجود باکس آفس پر جم نہ سکی اور انتہائی کم کمائی کرکے فلاپ ہوگئی۔خیال رہے کہ ’ریڈ سپیرو‘ میں مرکزی کردار اداکارہ جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے۔فلم کی کہانی ایک روسی جاسوس خاتون کے گرد گھومتی ہے۔اس خاتون کو اپنے ملک کی خفیہ ایجنسی امریکی خفیہ ادارے ’سی آئی اے‘ کے خلاف استعمال کرنے کا مشن دیتی ہے۔

جاسوس خاتون کا کردار جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے، جسے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے جسم کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فن سیکھیں اور اسی سے ہی دشمن کو مات دیں۔خاتون جاسوس اپنے منصوبے کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایک اسکول میں بطور استاد بھرتی ہوجاتی ہیں، جو وہاں بچوں کو بھی اپنا جسم اپنے دفاع کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا درس دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ فلم کی ریلیز سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ’ریڈ سپیرو‘ باکس آفس پر اچھا تاثر جمانے میں کامیاب ہوگی، تاہم فلم نے ابتدائی دنوں میں ہی انتہائی کم کمائی کی۔باکس آفس موجو کے مطابق’’ریڈ سپیرو‘‘ نے 19 مارچ تک دنیا بھر سے 10 کروڑ70 لاکھ 92 ہزار 426 ڈالرز (پاکستانی 10 ارب، 70 کروڑ، 92 لاکھ، 6 ہزار سے زائد) کی کمائی کی۔فلم کی مجموعی کمائی بھی ہولی وڈ کی متعدد فلموں کے ایک دن کی کمائی سے بھی کم ہے۔

اگرچہ فلم کا مجموعی بجٹ 7 کروڑ ڈالر سے کم تھا، تاہم توقع کی جا رہی تھی کہ فلم 50 کروڑ ڈالر سے زائد کمائی کرے گی۔ واضح رہے کہ ’ریڈ سپیرو‘ کی نمائش سے قبل جینیفر لارنس کی اسی فلم کی لیک ہونے والی نیم برہنہ تصویر پر تنازع بھی ہوا تھا۔اداکارہ کو تصویر میں برہنہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اداکارہ نے اپنی لیک ہونے والی تصویر کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ تصویر پر لوگوں کی تنقید بلاجواز ہے اور وہ جسم کو اداکاری کے آرٹ کے طور پر پیش کر رہی تھیں۔

’ریڈ سپیرو‘ کی کہانی سی نام سے شائع ہونے والے ناول سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔فلم کی ہدایات فرانسس لارینس دے رے رہے ہیں، جب کہ اس کی کہانی جسٹن ہائتھ نے لکھی ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئل ایڈیگرٹون، شارلوٹ ریمپلنگ، میری لوئس پارکر، جولی رچرڈسن اور بل پارکر سمیت دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:15:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :