ایلیانا ڈی کروز فجی کی سیاحتی ایمبیسڈر نامزد

جمعہ 23 مارچ 2018 12:01

ایلیانا ڈی کروز فجی کی سیاحتی ایمبیسڈر نامزد
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز بھارتی مارکیٹ کے لئے فجی کی سیاحتی ایمبیسڈر مقرر ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلیانا ڈی کروز خوبصورت مقامات کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آئندہ ماہ فجی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایلیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ وہ فیجی جیسے خوبصورت ملک کے ساتھ منسلک ہونے پر بے حد خوش ہیں، فجی کے لوگوں نے میرے ساتھ جو محبت، مہمان نوازی اور گرمجوشی دکھائی ہے اس سے مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے اور مجھے اس وقت کا بے صبری سے انتظار ہے جب میں اس ملک کے خوبصورت مقامات کی سیر اور ان کے بارے میں جان سکوں گی۔

وقت اشاعت : 23/03/2018 - 12:01:06

Rlated Stars :