ہدایتکار لو رنجن کا رنبیر کپور کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار

جمعہ 23 مارچ 2018 18:31

ہدایتکار لو رنجن کا رنبیر کپور کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء)بالی وڈ ہدایتکار لو رنجن نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے خواہش کا اظہار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم سونو کے ٹیٹو کی سویٹی کے ہدایتکار لو رنجن نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے فلم کے لئے ملاقات کی ہے اور ہم جلد اکھٹے کام کریں گے لیکن اس وقت کوئی سکرپٹ نہیں ہے اور اس کے لئے انہیں معیاری سکرپٹ کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار لو رنجن کی فلمسونو کے ٹیٹو کی سویٹیکو بے حد سراہا جارہا ہے اور فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے جس میں اداکار سنی سن، کارتک آریان اور نشرت بروچا نے مرکزی کردار ادا کیا۔۔

وقت اشاعت : 23/03/2018 - 18:31:07