اپنے کام کو بالکل سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا، سلمان خان

جمعہ 23 مارچ 2018 18:31

اپنے کام کو بالکل سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا، سلمان خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کو بلکل سنجیدہ نہیں لیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ اب انہیں اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ کام سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اس لئے اب وہ اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے گزشتہ روز اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ہچکی کی پروموشنل وڈیو میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی ہچکی یا مشکل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کام کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہوتا تھا جو میرے لئے ایک ہچکی اور مشکل تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے آج کل میں اپنے کام کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں کیونکہ اب مجھے اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ کام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے لہذا تمام لوگوں کو چاہیئے کہ وہ بھی اپنے کام کو سنجیدگی سے لیں۔

۔
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 18:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :