شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:29

شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء) نامورگلوکار اورسماجی کارکن شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازدیاگیا۔گلوکار شہزاد رائے کا شمار نہ صرف پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ان کی سماجی خدمات کے صلے میں پاکستانی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر انہیں پاکستان کے معتبر ترین ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا۔

شہزاد رائے نے حکومت کی جانب سے ایوارڈ ملنے کی خوشخبری ٹوئٹر پر تمام لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ ہمارے ملک میں بہت سارے ہیروز سماج کی بہتری اور معاشرے کی فلاح کے لیے بے لوث خدمت کررہے ہیں لیکن انہیں عوامی طور پر کوئی نہیں پہچانتا، میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 13:29:19

Rlated Stars :