اداکارہ میرا بھی پی ایس ایل کا فائنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھیں گی

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:49

اداکارہ میرا بھی پی ایس ایل کا فائنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھیں گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) شوبز اداکارہ میرا بھی شوہر کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھیں گی۔پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کا جادو فنکاروں میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا، شوبز اداکار بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگا۔ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔

(جاری ہے)

فرنچائز ٹیموں کے ایمبیسیڈرز کی طرح اداکارہ میرا بھی کراچی میں 9سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر انتہائی خوش اور پرجوش ہیں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ فائنل مقابلہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھنے کا بندوبست کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا بھی کرکٹ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم میں آئیں گی، ان کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن نوید اور سسر راجا خالد پرویز بھی ہوں گے اور ممکنہ طور پر وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو داد دیں گی۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 21:49:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :