امریکی بینڈ ون ریپبلک 21 اپریل کو بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا

اتوار 25 مارچ 2018 12:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) امریکی بینڈ ون ریپبلک 21 اپریل کو بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوارڈ یافتہ امریکی بینڈ ممبئی کے فٹبال گرائونڈ میں کنسرٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

کنسرٹ کے لئے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور 40 فیصد ٹکٹ بک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی گلوکارہ جسٹن بیبر نے بھی ممبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

وقت اشاعت : 25/03/2018 - 12:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :