تخلیقی حوالے سے اپنی روایات کو برقرار رکھنے کی ضرورت، انور مقصود

اتوار 25 مارچ 2018 15:00

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء)پی ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر رائٹر‘ ڈائریکٹر اور کمپیئر انور مقصود نے کہا ہے کہ فلموں میں سنجیدگی اور محبت سے کام کیا جارہا ہے مگرابھی مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے‘ انور مقصود نے فلموںکی کمزور موسیقی کو بہترین بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سینئر میوزک ڈائریکٹرز سے کام لینے اور ان کی مشاورت کرنے کی ضرورت ہے‘انور مقصود نے کہا کہ تخلیقی حوالے سے اپنی روایات کو برقرار رکھنے کی بھی ضرورت ہے‘ نیز فلموں اور ڈراموںکے موضوعات میں بھی تبدیلی ہونی چاہئے‘ انور مقصودنے کہا کہ ہمارے ہاں فلموںکی کامیابی اوران کے بڑھنے کی شرح بہت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ ایک ہی موضوع پرکامیاب فلموں کے پیچھے پڑنے کی ضرورت نہیںہے‘ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نئے لکھنے والوں کی بھی اشد ضرورت ہے‘ جس سے موضوعات میں بھی نکھار آئے گا۔

وقت اشاعت : 25/03/2018 - 15:00:08