شردھا کپور فلم ’’بھارت‘‘ کا حصہ بن گئیں

پیر 26 مارچ 2018 13:59

شردھا کپور فلم ’’بھارت‘‘ کا حصہ بن گئیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے لئے اداکارہ شردھا کپور کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں پریانکا چوپڑا سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی لیکن اب شردھا کپور کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں شردھا کپور سلمان خان کے ساتھ پہلی بار پردہ سکرین پر نظر آئیں گی ، فلم کی عکس بندی جون میں شروع کی جائے گی جبکہ اس کی تیاریاں6 فروری سے ہی شروع کر دی گئی تھیں۔

فلم کی کہانی سائوتھ کورین فلم ’’این آڈ ٹو مائے فادر‘‘ سے ماخوذ ہے ، جس میں ایک شخص جنگ میں اپنے خاندان سے بچھڑ جاتا ہے، اور پھر وہ ان سے جا ملنے کے لئے کیا کیا جتنکرتا ہے یہ سب فلم میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں ۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/03/2018 - 13:59:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :