میرا کا عتیق کے ساتھ نکاح میں نے پڑھایا ‘

نکاح خواں حامد علی نے بیان قلمبند کروا دیا نکاح اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا گیا تھا، عدالت میں جمع کرایا گیا نکاح نامہ اصلی ہے‘ بیان

منگل 27 مارچ 2018 16:52

میرا کا عتیق کے ساتھ نکاح میں نے پڑھایا ‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) فلمسٹار میرا کے تکذیب نکاح کیس میں آخری گواہ نکاح خواں نے بھی بیان قلمبند کروادیا ۔لاہور کی فیملی عدالت میں فلمسٹار میرا کے تکذیب نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ آخری گواہ نکاح خواں حامد علی نے فیملی عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔

(جاری ہے)

حامد علی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح خود گواہان کی موجودگی میں پڑھایا، میرا کا نکاح اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا گیا۔

نکاح خواِں نے بتایا کہ میرا کا عدالت میں جمع کروایا گیا نکاح نامہ اصلی ہے۔ فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے نکاح خواں کا بیان قلمبند کرنے کے بعد میرا کے وکلاء کو بحث کے لیے 2 بجے طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے کو چیلنج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان کو جانتی تک نہیں، اداکارہ میرا کا کیس جولائی 2009ء سے فیملی عدالت میں زیرسماعت ہے۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 16:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :