یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’کالا کوٹ ‘پیش

معیاری ڈراموں سے فیملیز میں سٹیج ڈرامہ دیکھنے کا رحجان پید ا ہواہے، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقار احمد

منگل 27 مارچ 2018 21:02

یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’کالا کوٹ ‘پیش
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’کالا کوٹ ‘‘ پیش کیا گیا جس میں معاشر ہ میں بگاڑ پیدا کرنے والی اور بہتری کیلئے کوشش کرنے والی قوتوں کی کشمکش کو پیش کیاگیا ہے۔ منفی اور مثبت قوتوں کے ٹکرائو اور اچھائی اور برائی کی کشمکش کے موضوع پر بننے والے ڈرامے میں امید اور روشن مستقبل کی نوید دی گئی ہے۔

ڈرامہ عمران چوہدری نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکی ہدایات سیدسمیرشاہ نے دیں تھیں۔ڈرامے کے فنکاروں میں نعیم ٹوٹا،نسیم خان،شبیرشاہ،نعیم ببا،شگفتہ قریشی،سویرہ شہزادی، ارشدخان،شہزادمغل،عمران ڈسکو اورعلی شان شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد نے کہاکہ راولپنڈی آرٹس کونسل خطہ پوٹھوہار میں مثبت اور معیاری تفریح فراہم کر رہا ہے اور ’’کالا کوٹ‘‘ جیسے معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیز میں سٹیج ڈرامہ دیکھنے کا رحجان پیدا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے سٹیج ڈراموں، فوٹو گرافک اور تصویری نمائشوں اور دیگر کلچر پروگراموں کے ذریعہ یوم پاکستان کے موقع پر شہریوں کو حب الوطنی اور وطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہ کرنے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو بیشمار چیلنجز کا سامنا ہے مگر ملک کا مستقبل روشن ہے اور آنیوالی نسلوں کیلئے ہم مظبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 21:02:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :