پنجابی فلم ”وارث شاہ “ آسکرا یوارڈ کیلئے بھیجی جائے گی

اتوار 10 دسمبر 2006 13:22

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) بھارت میں بنائی جانے والی پنجابی فلم ”وارث شاہ “ آسکرا یوارڈ کیلئے بھیجی جائے گی ۔ فلم کی ہدایات 36سالہمنوج پنج نے دی ہیں جو فلم ریلیز ہونے کے ایک ہفتے بعد ہی انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کاسٹ میں گرداس مان ‘جوہی چاولہ اور دیو یادتہ شامل ہیں ۔ منوج پنج کی خواہش تھی کہ پنجابی سینما کو عالمی نقشے پر لے جایا جائے اور ان کی یہ خواہش اب اس طرح پوری ہو رہی ہے کہ فلم ”وارث شاہ “ کو بھی بھارت کی جانب سے 79ویں اکیڈمی ایوارز کیلئے بھیجا جا رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 10/12/2006 - 13:22:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :