چینی ڈرامہ’بیجنگ یوتھ‘پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائے گا

اقدام سے دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے

جمعرات 29 مارچ 2018 18:55

چینی ڈرامہ’بیجنگ یوتھ‘پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) پاک چائنہ دوستی ہمالیہ کے پہاڑو ں سے بھی بلند ہے۔پاکستان ٹیلی وژن اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے تعاون سے خصوصی ڈرامہ سیریل ’ بیجنگ یوتھ‘ ہر ہفتے کی شب رات آٹھ بجے پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چین کی ثقافت اور معاشرتی اقدار کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کے لئے اس ڈرامے کی اردو زبان میں ڈبنگ کی گئی ہے۔ پی ٹی وی ہوم سے ٹیلی کاسٹ ہونے والے اس ڈرامے کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ پی ٹی وی کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے عوام میں قائم تعلق مزید مستحکم ہوگا۔

وقت اشاعت : 29/03/2018 - 18:55:56