معروف گلوکار لاہور میں خوفناک حادثے کا شکار، جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 مارچ 2018 21:04

معروف گلوکار لاہور میں خوفناک حادثے کا شکار، جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ 2018ء) معروف گلوکار لاہور میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار زماد بیگ لاہور میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

زماد بیگ بدھ کی شب کو لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ حادثے کے باعث زماد بیگ کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے زماد بیگ کے جسم کی ٹوٹی ہڈیوں کو جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ امکان ہے کہ وہ کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

وقت اشاعت : 29/03/2018 - 21:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :