ودیا بالن سے نئی فلم میں گینگسٹر کے کردار کے لئے رابطے

ہفتہ 31 مارچ 2018 11:24

ودیا بالن سے نئی فلم میں گینگسٹر کے کردار کے لئے رابطے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن سے ہدایتکارہ جیوتی کپور داس کی نئی فلم میں گینگسٹر کے کردار کے لئے رابطے بڑھا لئے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ جیوتی کپور داس کی نئی فلم جرائم پر مبنی فلم ہو گی جس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے، فلم میںگینگسٹر کے کردار کے لئے فلمسازوں اداکارہ ودیا بالن سے رابطے بڑھا لئے گئے ہیں جبکہ انہوں نے فلم کے سکرپٹ میںدلچسپی بھی ظاہر کی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے فلم کی عکسبندی کے شیڈول کے حوالے سے نہیں بتایا۔ اداکارہ ودیا بالن ان دنوں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر بننے والی فلم پر کام کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/03/2018 - 11:24:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :