مزاح برائے اصلاح کے ذریعے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،امانت چن

اتوار 1 اپریل 2018 15:10

لاہور ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) پاکستان کے نامور کامیڈین اداکار امانت چن ان دنوں سٹیج ڈرامہ ’’چن دی چاندنی‘‘ میں مصروف ہیں جس کے مصنف و ہدایتکار بلال چوہدری اور پروڈیوسر اکبر بٹ‘ ذوالفقار چوہدری ہیں۔

(جاری ہے)

امانت چن نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مزاح برائے اصلاح کے ذریعے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں،ڈرامے کی دیگر کاسٹ میںلکی ڈیئر‘ شاہد خان‘ فیصل البیلا‘ بلال راجہ‘ ثناء خاں‘لائبہ خان‘ سونم چوہدری‘ سنیا چوہدری‘علی خاں سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 01/04/2018 - 15:10:06