نامور شاعر مسرور انور کی برسی

اتوار 1 اپریل 2018 15:10

لاہور ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) فلم انڈسٹری کے نامور نغمہ نگار و شاعر مسرور انور کی 22 ویں برسی اتوار کومنائی گئی‘ انورعلی المعروف مسرور انور نی1941ء میں شملہ (بھارت) میں امیر علی کے گھر میں جنم لیا‘تقسیم کے بعدان کا خاندان ہجرت کرکے کراچی آگیا‘ بچپن سے ہی نٹ کھٹ و شرارتی طبیعت کی بناء پر لطیفہ گھڑنے اور کہانیاں تراشنے کے فن سے خوب آشا تھے‘ ان کے قومی گیت ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ کو بہت پذیرائی ملی‘ جسے تعلیمی نصاب میں بھی شامل کیا گیا‘دوستوں میں قہقہہ اور مسکراہٹیں بانٹنے والا‘اپنی طرز کا منفرد شاعر‘ نغمہ نگار‘ سکرپٹ رائٹر‘ مکالمہ نگار مسرور انور یکم اپریل 1996ء کو اچانک سفر آخرت پر روانہ ہوگیا۔
وقت اشاعت : 01/04/2018 - 15:10:07