فلم ’’2 سٹیٹس‘‘ کے تیلگو ریمیک کی عکسبندی 5 اپریل سے حیدرآباد میں شروع کی جائے گی

اتوار 1 اپریل 2018 17:20

ممبئی۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’2 سٹیٹس‘‘ کے تیلگو ریمیک کی عکسبندی 5 اپریل سے بھارت کے شہر حیدرآباد میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’2 سٹیٹس‘‘ کے تیلگو ریمیک کے ہدایتکار ونکت ریڈی ہوں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں بھاگیا شری، ادیوی سیش، شیوانی اور پریا چوہدری مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم کی عکسبندی 5 اپریل سے بھارت کے شہر حیدرآباد میں شروع کی جائے گی جس کے بعد مئی میں کلکتہ اور تیسرے شیڈول کی عکسبندی امریکا میں کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/04/2018 - 17:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :