کیمیرون ڈیاز کی اداکاری سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق

پیر 2 اپریل 2018 12:22

کیمیرون ڈیاز کی اداکاری سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) ہالی وڈ اداکارہ کیمیرون ڈیاز نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ کیمیرون ڈیاز نے 2002ء میں بنائی گئی کامیڈی ہالی وڈ فلم ’’دا سویٹسٹ تھنگ‘‘ کی ساتھی اداکارہ کرسٹینا اپلیگیٹ اور سیلما بلیئر کے ساتھ ایک انٹرویو میں تینوں کے دوبارہ اکھٹے کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاید میں کام کروں، شاید نہ کروں ،میں اس وقت اصل میں ریٹائر ہوں لہذا میں اب آپ دونوں کو آگے مزید دیکھنا چاہوں گی۔

وقت اشاعت : 02/04/2018 - 12:22:43

Rlated Stars :