راتوں رات سوشل میڈیا پر اسٹار بننے والی پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 3 اپریل 2018 23:03

راتوں رات سوشل میڈیا پر اسٹار بننے والی پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی
ممبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03اپریل 2018ء):راتوں رات سوشل میڈیا پر اسٹار بننے والی پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے لیے ریلیز کی جانے والی پریا پرکاش کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ویڈیو میں آنکھوں کے تاثرات سے اپنے ساتھی اداکار سے باتیں کرنے والی پریا پرکاش راتوں رات سوشل میڈیا پر سٹار بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

لاکھوں نوجوان پریا پرکاش کی اداوں پر دل ہار بیٹھے اور انکی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راتوں رات سوشل میڈیا پر اسٹار بننے والی پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کی ایک شاپنگ مال کے دورے اور وہاں پر مداحوں سے انکی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 23:03:52