فرزانہ تھیم نئی ڈرامہ سیریل ’’ نیلی آنکھوں والی ‘‘ میں کاسٹ

بدھ 4 اپریل 2018 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم کو ڈرامہ پروڈیوسر سونیا عمران نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’’ نیلی آنکھوں والی ‘‘ میں کاسٹ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ فرزانہ تھیم کو رائٹر شہلا ندیم کی لکھی ہوئی نئی ڈرامہ سیریل ’’ نیلی آنکھوں والی ‘‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے ۔ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ اگلے ہفتے کراچی میں شروع ہو جائے گی جس میں کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے ۔ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر عبداللہ عارف ہیں۔

وقت اشاعت : 04/04/2018 - 13:38:01