نامور کلاسیکل گائیک اسد امانت علی خان کی 11ویں برسی8اپریل کو منائی جائیگی

بدھ 4 اپریل 2018 14:37

نامور کلاسیکل گائیک اسد امانت علی خان کی 11ویں برسی8اپریل کو منائی جائیگی
فیصل آباد۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء)صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گائیک اسد امانت علی خان جو 8اپریل 2007 ء کو لندن میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث 54برس کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے تھے‘انکی گیارہویں برسی8اپریل بروز اتوار کو منائی جائیگی۔ ملک کے نامور کلاسیکل گائیک اور پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد امانت علی خان کے صاحبزادے اور استاد فتح علی خان کے بھتیجے اسد امانت علی خان نے موسیقی کی تربیت اپنے دادااستاد اختر حسین خان سے حاصل کی تھی ۔

(جاری ہے)

اسد امانت علی خان نے فلم ، ٹی وی ،ریڈیو کیلئے سینکڑوں گیت اور غزلیں گانے کے علاوہ بھارت ، امریکہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، ہالینڈ ، نیوزی لینڈ ، سوئٹزرلینڈ سمیت دنیاکے کئی دیگر ممالک میں شاندار پرفارم کرکے ملک کانام روشن کیا۔ ان کے متعدد گیت اور غزلیں آج بھی زبان زد عام ہیں۔ اسد امانت علی خا ن کو ان کی لازوال خدمات کے صلہ میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیاتھا۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتو ں کا اہتمام کیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 04/04/2018 - 14:37:05