حمزہ علی عباسی سے متعلق سوال; عائشہ خان نے زبردست جواب دیدیا

جمعرات 5 اپریل 2018 13:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2018ء) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی اور اپنیمنگیتر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ عائشہ خان کی شادی کی خبر سٴْن کر ان کے مداح بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے عائشہ خان اور ان کے منگیتر کو خوب مبارکبادیں بھی دیں۔

(جاری ہے)

لیکن جہاں اداکاروں اور اداکاراؤں کی ذاتی زندگیوں کی سوال ہے تو مداح اکثرپردے پر نظر آنے والی جوڑی کو ہی حقیقی جوڑی سمجھ بیٹھتے ہیں، ایسے ہی عائشہ خان اور حمزہ علی عباسی کی دوستی کو بھی ان کے مداحوں نے کوئی اور رنگ دیا اور عائشہ خان کے منگیتر کے ساتھ ان کی تصویر دیکھ کر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ اب حمزہ کا کیا ہو گا جس پر عائشہ خان نے جواب دیا کہ حمزہ میرا بہترین دوست ہے، میری شادی پر وہ گواہ بنے گا اور کیا عائشہ خان کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

وقت اشاعت : 05/04/2018 - 13:02:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :