سونم اور رھیا کپور فیشن میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

جمعرات 5 اپریل 2018 18:08

سونم اور رھیا کپور فیشن میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کی بہن رھیا کپور فیشن میگزین ’’گرازیا ‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور اور ان کی بہن رھیا کپور فیشن میگزین ’’گرازیا ‘‘ کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے سرورق کی زینت بن گئی ہیں۔ میگزین کے سرورق پر سونم کپور کے کندھے پر ان کی بہن رھیا کپور نے سر رکھا ہوا ہے۔ رھیا ابھی نیویارک میں زیرتعلیم ہیں اور انہوں نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ابھی تک قدم نہیں رکھا جبکہ سونم کپور ان دنوں فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ پر کام کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/04/2018 - 18:08:58