جب تک مداحوں کی محبت ملتی رہے گی انڈسٹری میں موجود رہوں گی‘ہنی شہزادی

ہفتہ 7 اپریل 2018 19:08

جب تک مداحوں کی محبت ملتی رہے گی انڈسٹری میں موجود رہوں گی‘ہنی شہزادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2018ء)معروف اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ اداکاروں کا حقیقی ایوارڈان کے مداح ہوتے ہیں،فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعاں کیوجہ سے ہوں اور جب تک مداح مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کام کرتی رہوں گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے نامور اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا کہ اداکار کااسٹار ازم بنانے والے یہی لوگ ہوتے ہیں جن کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلمساز اور ڈائریکٹر ہمیں اپنے پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ اسی لئے مداحوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کیساتھ اسٹیج پر بھی کام کررہی ہوں

وقت اشاعت : 07/04/2018 - 19:08:15