کام میرا جنون ہے،نہ کروں تو اردگرد کے لوگوں کو پاگل کر دوں،دپیکا پڈکون

ہفتہ 7 اپریل 2018 19:08

کام میرا جنون ہے،نہ کروں تو اردگرد کے لوگوں کو پاگل کر دوں،دپیکا پڈکون
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2018ء) معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے خود کو شادی شدہ خاتون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک شادی شادہ کام کرنے والی بیوی کی طرح دیکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ کی کوئین اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا کہ میری زندگی میں کام کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے،میں اپنے کام سے دور نہیں رہ سکتی۔لیکن اس کے باوجود میں گھر،خاندان،والدین اور شادی پر یقین رکھتی ہوں۔میں خود کو ایک کام کرنے والی بیوی اور ماں کی طرح دیکھتی ہوں،مجھے ایسا لگتا ہے اگر میں کام نہیں کروں گی تو اپنے آس پاس موجود تمام لوگوں کو پاگل کردوں گی

وقت اشاعت : 07/04/2018 - 19:08:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :