جرمن اداکارہ سوزانے برنرٹ بالی ووڈ فلم ’دا ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ میں سونیا گاندھی کا کردار ادا کریں گی

فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینماء گھروں کی زینت بنائی جائیگی

اتوار 8 اپریل 2018 12:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) جرمن اداکارہ سوزانے برنرٹ بالی ووڈ فلم ’دا ایکسیڈینٹلپرائم منسٹر‘ میں سونیا گاندھی کا کردارادا کریں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن اداکارہ سوزانے برنرٹ سیاست پر مبنی بالی ووڈ فلم ’دا ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘میں سونیا گاندھی کا کردار ادا کریں گی جبکہ فلم میں انوپم کھیر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ فلم کی عکس بندی لندن میں جاری ہے۔ فلم میں اداکار اکشے کھنہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے سابق میڈیا ایڈوائز سنجے بارو جبکہ اداکار انوپم کھیر من موہن سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/04/2018 - 12:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :