ممبئی ،خواتین کے استحصال پر احتجاج، پولیس نے بھارتی اداکارہ سری ریڈی کو گرفتار کرلیا

تیلگو فلم نگری میں پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار کام کے بدلے جنسی تعلق کا مطالبہ کرتے ہیں،رائج نظام کیخلاف احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا، سری ریڈی

اتوار 8 اپریل 2018 19:10

ممبئی ،خواتین کے استحصال پر احتجاج، پولیس نے بھارتی اداکارہ سری ریڈی کو گرفتار کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) بالی ووڈ کے بعد بھارت کے دوسری بڑی تیلگو فلم انڈسٹری کی اداکارہ سری ریڈی کو پولیس نے خواتین کے استحصال کیخلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ سری ریڈی نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے استحصال کیخلاف گزشتہ روز ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں مووی آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے دفتر کے باہر نیم برہنہ احتجاج کیاتھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہناتھاکہ فلم نگری میں پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار کام کے بدلے جنسی تعلق کا مطالبہ کرتے ہیں، تیلگو فلم انڈسٹری میں رائج نظام کیخلاف ان کے پاس احتجاج کا کوئی اور آپشن باقی نہیں بچا تھا۔سری ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹولی ووڈ کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار اب مقامی اداکارائوں کی بجائے دیگر شہروں کی لڑکیوں کو کام دیتے ہیں جو ان کے مطالبات پورے کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اداکارہ کو موقع سے گرفتار کیا اور بتایا کہ ہمارے پوچھنے کے باوجود سری ریڈی نے ٹولی ووڈ سے وابستہ کسی بھی شخص کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے ۔
وقت اشاعت : 08/04/2018 - 19:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :