عائشہ عمرکا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ‘ مداحوں کی تنقید

منگل 10 اپریل 2018 13:13

عائشہ عمرکا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ‘ مداحوں کی تنقید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2018ء) خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ، مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری۔آئے روز کوئی نہ کوئی اداکارہ فوٹو شوٹ کے باعث مداحوں کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

جن کا نیا فوٹو شوٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر آیا تو مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

جن میں سے کچھ لوگوں نے ان کے فوٹو شوٹ کو پسند کیا تو کچھ نے ان پر تنقید کے نشتر چلائے۔ ایک مداح نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ رمضان آرہا ہے ، بتائیں کونسے چینل پر آئیں گی اسلام کی باتیں کرنے۔ اسی طرح ایک اور مداح نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم بہت غریب ہیں۔اتنے غریب کہ ہمارے پاس اپنا کوئی کلچر نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 13:13:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :