فلم ’’پدماوت‘‘کی کامیابی کے پیچھے بہت تکالیف برداشت کرنا پڑیں، سنجے لیلا بھنسالی

منگل 10 اپریل 2018 14:37

فلم ’’پدماوت‘‘کی کامیابی کے پیچھے بہت تکالیف برداشت کرنا پڑیں، سنجے لیلا بھنسالی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوت‘‘کی کامیابی کے پیچھے بہت تکالیف برداشت کرنا پڑیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’’پدماوت‘‘ کی کامیابی کے جشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ فلم کی کامیابی کی کامیابی کے پیچھے بہت تکالیف برداشت کرنا پڑی ہیں کیونکہ ایک وقت تھا جب ٹیم کی سوچ تھی کہ فلم ریلیز نہیں ہو گی لیکن فلم ریلیز ہوئی اور اس سلسلے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی توجہ فلمیں بنانے کی بجائے باکس آفس کاروبار پر ہوتی ہے توجہ اس بات پر ہونی چاہیئے کہ کیا چیز باکس آفس اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گی اور اگر میری توجہ بھی باکس آفس کاروبار پر ہوتی تو میں کبھی ’’پدماوت ‘‘ نہیں بنا سکتا تھا۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 14:37:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :