شاہ رخ خان نے چھوٹے بیٹے کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی

منگل 10 اپریل 2018 19:57

شاہ رخ خان نے چھوٹے بیٹے کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2018ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو ہاکی پلیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ابرام نے ابھی کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کی، وہ فٹبال کھیلتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ بھارت کیلیے فیلڈ ہاکی کھیلے۔واضح رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پہلے میچ میں 5 سالہ ابرام بھی بڑی بہن سوہانا کے ہمراہ موجود تھا۔ شاہ رخ خان نے کے کے آر کے شائقین سے نئے کپتان دنیش کارتھک کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی۔

وقت اشاعت : 10/04/2018 - 19:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :