اداکارہ میرا کیخلاف نکاح پر نکاح کیس کا ڈراپ سین

منگل 10 اپریل 2018 21:59

اداکارہ میرا کیخلاف نکاح پر نکاح کیس کا ڈراپ سین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا اور عتیق کو مصالحت کیلئے چودہ اپریل کو طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ عدالت نے اداکار ہ میرا اور عتیق کو مصالحت کیلئے دس اپریل کو طلب کر رکھا تھا سماعت کے موقع پر عتیق اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میںپیش ہوگیا لیکن اداکارہ میرا اس مرتبہ بھی عدالت سے غیر حاضر رہیں جس پر عدالت نے اداکار ہ میرا کو آخری موقع فراہم کرتے ہوئے چودہ اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ عتیق بھی چودہ اپریل کو عدالت میں پیش ہوگا۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 21:59:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :