گلوکار احمد رشدی کو ہم سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

آج لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں،فلم بینوں کی دنیا میں عقیدت کیساتھ نام پکارا جاتا ہے

بدھ 11 اپریل 2018 14:37

گلوکار احمد رشدی کو ہم سے بچھڑے 35 برس بیت گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) پاکستان کے نامور فلمی گلوکار احمد رشدی کو خاموش ہوئے 35 سال ہوگئے،انہیں جنوبی ایشیا کا پہلا پاپ سنگر بھی کہا جاتا ہے۔گلوکار احمد رشدی نے پاکستانی موسیقی کو نیا انداز دیا۔احمد رشدی کی آواز شہنشاہ رومانس وحید مراد پہ خوب جچتی۔یہی وجہ ہے کہ وحید مراد کیلئے ان کی آواز میں کئی سپرہٹ گیت ریکارڈ کئے گئے جو آج بھی فلم بینوں کو یاد ہیں۔

(جاری ہے)

بارش کا موسم ہو اور احمد رشدی کی آواز کے سٴْر نہ بکھریں ممکن نہیں۔انہوں نے نورجہاں سمیت تمام گلوکاروں کیساتھ دو گانے گائے لیکن مالا کیساتھ انہوں نے 100 سے زائد ڈوئیٹ ریکارڈ کروائے جو ایک ریکارڈ ہے۔احمد رشدی کی آواز سننے والوں کو سحر میں جکڑ لیتی۔احمد رشدی نے 5 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرائے،ستارہ امتیاز،پانچ نگار،لائف ٹائم اچیومنٹ اور دیگر ایوارڈز سمیت انہیں بیسٹ سنگر آف دی میلینیئم کا ٹائٹل بھی ملا،احمد رشدی اپنے پیچھے انمول گانوں کا ایک خزانہ چھوڑ گئے۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 14:37:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :