فلم 102ناٹ آؤٹ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری،

4مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 11 اپریل 2018 14:37

فلم 102ناٹ آؤٹ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری،
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 27سال بعد ایک بار پھر نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اور رشی کپور نے امر اکبر انتھونی،کبھی کبھی،نصیب،قلی اور عجوبہ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے تاہم اب یہ دونوں اداکار کئی سال بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کے گانے کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی ہیبچے کی جان 'بول پر مبنی یہ گانااریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس گانے کی موسیقی سلیم سلیمان نے ترتیب دی ہے۔امیتابھ بچن اور رشی کپور نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’’102 ناٹ آؤٹ‘‘میں ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں پریش راول،مکیش ہریاوالا اور جمٹ تریویدی بھی شامل ہیں۔فلم میں امیتابھ بچن102سالہ معمر شخص کا کردار نبھارہے ہیں جو رشی کپور کے والد کا کردار ہے جب کہ رشی کپور 75سالہ بیٹے کے کردار میں نظر آئیں گے۔مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال 4مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 14:37:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :